فلسطین اسرائیل تنازع

سنگا پور:ایئر شو میں اسرائیل وزارت دفاعی اور کنٹریکٹر کمپنیوں کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے سنگا پور ائیر شو میں شرکت کی ہے۔ اس سے پہلے ماہ نومبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایئر شو میں اسرائیل غیر حاضر رہا تھا۔ امارات کے ائیر شو میں عدم شرکت اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے تناظر میں نہیں کی گئی تھی ۔ تاہم سنگا پور میں اس جنگ کے جاری رہنے کے باوجود کی گئی ہے۔

سنگا پور کے ائیر شو میں اسرائیلی وزارت دفاع اور اس کی گیارہ ٹھیکیدار کمپنیاں شریک ہوئیں۔ اس میں اسرائیل کی ایرو سپیس انڈسٹری ( آئی اے آئی) ، رافیل ایڈوانسڈ ڈیفینس سسٹمز سے متعلق کمپنیاں اور نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسرائیلی کمپنی ' ایلبٹ ' کے نائب صدر زیو ایونی نے اپنے نئے ڈرون طیارے کی رونمائی کے موقع پر ' رائٹرز ' سے بات کرتے ہوئے کہا ' ہم نے اس ایئر شو میں اسلحے کی خریدو فروخت پر بات نہیں کی ہے۔ یہ اسرائیلی ڈرون سامان اور اسلحہ بھی لے جا سکتا ہے۔ اپنے حملوں کو خفیہ رکھتے ہوئے ٹھیک ٹھیک نشانے لیتا ہے۔

تاہم اسرائیل کو کئی ماہ سے غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر کافی تنقید کا بھی نشانہ بنا پڑا ہے۔ اس جنگ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک لگ بھگ 300000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں