نائیجیریا کے سیامی بچوں کو الگ کرنے کا آپریشن شروع
کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی ریاض میں نائیجیریا کے سیامی بچوں حسنہ اور حسینہ کو علاحدہ کرنے کا آپریشن شروع ہوچکا ہے۔
طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کم و بیش 14 گھنٹے جاری رہے گا‘۔
’آپریشن نو مراحل پر مشتمل ہو گا اور اس میں 38 طبی ماہرین کے علاوہ عملہ شریک ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سیامی بچوں کو علاحدہ کرنے کا آپریشن انتہائی پیچیدہ ہے اور اس کی کامیابی کے 70 فیصد امکانات ہیں‘۔
انہوں بتایا ہے کہ ’سعودی عرب سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا یہ 60 واں آپریشن ہے‘۔
’گزذشتہ 34 سال سے 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 135 بچوں کو علاحدہ کیا گیا ہے‘۔
قبل ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر نائیجیریا کے سیامی بچوں کو ریاض لایا گیا تھا جہاں کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی میں ان کا معائنہ ہوا۔
-
سعودی عرب میں ماحول دوست نیا ایندھن کیا ہے؟
سعودی عرب میں توانائی کی حکمت عملیوں کے ماہرانجینیرنایف الدندنی نےانکشاف کیا کہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے دہشت گردی میں ملوث سات افراد کو پھانسی دے دی
سعودی عرب نے منگل کو دہشت گردی کے جرائم کے مرتکب پائے جانے والے سات افراد کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی ماحولیاتی تحریک : خشک سالی کے خلاف مزاحمتی اتحاد میں شمولیت
سعودی عرب نے بین الاقوامی خشک سالی کے خلاف مزاحمتی اتحاد میں شمولیت اختیار کی، ...
مشرق وسطی