پی آئی ایف: آرامکو کے مزید آٹھ فیصد حصص کی منتقلی سے اثاثوں کے ہدف ایک ٹریلین ڈالر
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی آئل کمپنی 'آرامکو' کے آٹھ فیصد حصص پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کی طرف سے رپورٹ کی گئی ہے۔
'ایس پی اے' کی رپورٹ کے مطابق حصص کی اس منتقلی کے بعد 'آرامکو' آئل کمپنی کے حصص 82 اعشاریہ 186 فیصد ہوگئے ہیں۔ حصص کی اس منتقلی کے بعد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثوں کی سطح نو بلین تک پہنچ گئی ہے اور یہ اگلے سال کے ہدف ایک ٹریلین ڈالر کے قریب ہو گئی ہے۔
خیال رہے اس سے پہلے اپریل 2023 میں 'آرامکو' کے حصص پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیے گئے تھے۔ اس وقت چار فیصد حصص کی منتقلی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو کی گئی تھی۔ تاہم اب 'آرامکو' کے 16 فیصد حصص پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے پاس ہیں۔
'ایس پی اے' کی رپورٹ میں کہا گیا ہے 'آرامکو' کے حصص کی منتقلی سے سعودی ویژن 2030 کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقعوں کو وسعت ملے گی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ 'پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نئے سیکٹرز شروع کرنے، سٹریٹیجک پارٹنرشپ بنانے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں عوام کی رسائی اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔'
-
سعودی عرب: 'آرامکو' کے حصص کی فروخت زیر غور
سعودی آئل کمپنی 'آرامکو' کے معاملات سے متعلق کے حکام کے مطابق سعودی عرب ماہ فروری ...
بين الاقوامى -
آرامکو کو روزانہ پیداواری حد 12 ملین بیرل برقرار رکھنے کی ہدایت
وزارت توانائی نے سعودی آرامکو کمپنی کو روزانہ پیدواری حد 12 ملین بیرل برقرار رکھنے ...
بين الاقوامى -
آرامکو نے وینچر آرم کے سرمایے میں چار بلین ڈالر کا اضافہ کردیا
سعودی عرب کی تیل کمپنی 'آرامکو' نے کہا ہے کہ اس نے آرامکو وینچرز یونٹ میں چار بلین ...
مشرق وسطی