ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ وائلڈرز نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے رہنما نے اسرائیلی حمایت کا یہ اعلان پیر کے روز ایمسٹرڈم میں اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ کے ساتھ ملاقات میں کیا ہے۔
وائلڈر ماہ نومبر میں اپنی قوم پرست جماعت پی وی وی کی انتخابی جیت کے بعد اقتدار تک رسائی کی امید رکھتے ہیں۔ وہ اسرائیل کے لیے حمایت کا پرانا دعویٰ رکھتے ہیں۔ ماہ نومبر میں انتخاب جیتنے کے بعد بھی ضروری اکثریت نہ رکھنے کے سبب وہ حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
تاہم اب مختلف جماعتیں ایک مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے جلد مشاورت کے عمل سے گذرنے والی ہیں۔ جس میں انہیں توقع ہے مل کر حکومت بنانے کی شرائط طے پا جائیں گی۔
اسرائیلی صدر اتوار کے روز ایمسٹرڈیم میں ایک ہولو کاسٹ میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ہالینڈ کے دورے پر تھے۔ واضح رہے ہولو کاسٹ میوزیم کا افتتاح اتوار کے روز کیا گیا ہے۔
ہرزوگ نے یہاں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی امن کے قیام کے لیے دعا بھی کی ۔ یرغمالیوں کو حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔
وائلڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ' ایکس ' پر لگائی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ ' میں اسرائیلی صدر سے ملا ہوں اور میں انہیں بتایا ہے کہ اپ کی یہاں موجودگی پر ہمیں فخر ہے۔ ہم ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ہالینڈ کے دورے پر آنے پر ہمیں فخر ہے۔'
-
امریکہ کاغزہ میں خوارک گرانے کا سلسلہ جاری، تیسری بارگرائی گئی خوراک کی مقدارکم ہوگئی
امریکہ نے دس مارچ کو غزہ میں قحط کی زد میں آئی 80 فیصد آبادی کے لیے 11500 کھانے ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ میں 13000 ہزار دہشت گرد ہلاک کیے ، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس نے مسترد کر دیا
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ حماس کے خلاف جنگ کے دوران ...
مشرق وسطی -
امریکا اور اردن نے غزہ کے لیے فضائی راستے سے مزید امداد بھیجی: سینٹ کام
امریکی فوج نے کہا کہ امریکہ اور اردن نے اتوار کے روز غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ...
مشرق وسطی