حوثیوں کا امریکی ڈسٹرائر پر ناکام بیلسٹک میزائل حملہ، امریکی فوج نے دو ڈرون مار گرائے
العربیہ ڈاٹ نیٹ - ایجنسیاں
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ کل منگل کو حوثی باغیوں نے یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقے سے بحیرہ احمر میں ڈسٹرائر لیبون کی طرف بیلسٹک میزائل داغا لیکن وہ نشانے پر نہیں لگا اور اس میں کوئی مادی یا انسانی نقصان نہیں ہوا۔
سینٹرل کمانڈ نے بدھ کی صبح ایک بیان میں مزید کہاکہ "امریکہ کی سینٹرل کمانڈ اور ایک اتحادی جہاز یمن میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ طے پایا ہے کہ یہ ہتھیار تجارتی اور امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے ایک فوری خطرہ ہیں۔ یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بین الاقوامی پانیوں کو امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں"۔
March 12 Red Sea Update
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 13, 2024
Between 2:00 a.m. and 4:30 a.m. (Sanaa time) on March 12, Iranian-backed Houthi terrorists fired one close-range ballistic missile from Houthi-controlled areas of Yemen toward USS Laboon in the Red Sea. The missile did not impact the vessel and there were… pic.twitter.com/j5zbl159EG
یونانی فوجی جہاز کی دو ڈرونز پر فائرنگ
یونانی محکمہ دفاع کے عملے کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز بتایا کہ بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے بحری مشن کے اندر کام کرنے والے ایک یونانی فوجی جہاز نے دو ڈرونز پر فائرنگ کی اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
بحیرہ احمر میں یورپی یونین کا مشن جسے ASPIDS کہا جاتا ہے فروری میں شروع ہوا تھا تاکہ اہم سمندری تجارتی راستے کو یمن کی حوثی تحریک کے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
اٹلی نے دو ڈرون مار گرائے
برطانیہ کی طرف سے خطے میں ایک اور بحری جنگی جہاز روانہ کرنے کا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب ایک اطالوی فوجی جہاز نے منگل کو بحیرہ احمر میں یورپی آپریشن ایسپڈس کے ایک حصے کے طور پر دو ڈرون مار گرائے۔ انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ "یورپی یونین کے آپریشن ایسپڈس کے فریم ورک کے اندر اپنے دفاع کے اصول پر مبنی جہاز Cayo Dolio نے دو ڈرونز کو مار گرایا‘‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد "نیویگیشن کی آزادی کا دفاع کرنا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب روم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں ڈرون مار گرائے ہیں جب سے پارلیمنٹ نے ایک ہفتہ قبل "ASPEEDS" میں شرکت کی منظوری دی تھی، جس کی آپریشنل کمانڈ اٹلی کے پاس ہے۔