حوثیوں کے حملے جاری ہیں، عدن کے مشرق میں تجارتی جہاز کے قریب دھماکہ
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے اتوار کو کہا ہے کہ اسے ایک تجارتی بحری جہاز کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ یمن کے شہر عدن سے 85 ناٹیکل میل مشرق میں سفر کر رہا تھا۔
برطانوی میری ٹائم اتھارٹی نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے اسے مطلع کیا کہ اس کے جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور وہ اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ عملے کے ارکان بھی محفوظ ہیں۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے میں گذرنے والے جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔
اتھارٹی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن خطے میں حوثی گروپ کی جانب سے تجارتی جہازوں پر بار بار حملے دیکھنے میں آئے۔
March 16 Red Sea Update
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 17, 2024
On March 16, between 7:50 a.m. and 8:15 a.m. (Sanaa time), Iranian-backed Houthis launched two unmanned Aerial vehicles (UAV) from Houthi-controlled areas of Yemen toward the Red Sea. United States Central Command (CENTCOM) forces successfully engaged and… pic.twitter.com/MIiFbTsiDW
حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی کمپنیوں کے زیر ملکیت اسرائیل کو سامان کی سپلائی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
امریکہ اور برطانیہ نے گذشتہ سال کے اواخر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری ٹریفک اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے حوثی گروپ اور اس کی نقل و حرکت کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے حملے شروع کیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج اتوار کی صبح کہا کہ امریکی افواج کل ہفتے کو حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والی متعدد کشتیوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔