مصر کے ایک سینیر صحافی عمرو اللیثی کی رمضان المبارک کے دوران اپنے ایک ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سےگر کرزخمی ہوگئے تھے۔ ان کے گرنے کے وقت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس خوفناک لمحے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عمرواللیثی ’واحد من الناس‘ پروگرام کے لیے ایک عمارت کی تیسری منزل پر شوٹنگ کررہے تھے۔ اس دوران وہ اچانک گر پڑے تھے۔
لحظة سقوط الاعلامي عمرو الليثي من الدور الثالث أثناء تصوير أحدى حلقات برنامجه "واحد من الناس".pic.twitter.com/5ezZD0lvWY
— Screen Mix (@ScreenMix) March 17, 2024
قاہرہ 24 ویب سائٹ کی طرف سے نشر کی گئی ویڈیو میں مصری صحافی کو مصری مزدوروں کے ساتھ انٹرویوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ رمضان میں ان کی دن بھر کی محنت اور ان کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے وہ ایک زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل میں تھے۔ انہیں اندازہ نہیں ہوا کہ ان کے پیچھے خلاء ہے۔ ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچےجا گرے۔
صحافی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تمام ضروری طبی معائنے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
صحافی نے اپنے پروگرام کے لیے جیزہ گورنری میں ابو راوش سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کارکنوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی، جو الحیات سیٹلائٹ چینل پر نشر کیا گیا تھا۔