روس افغان تحریک طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور کر رہا ہے؟
روس کی وزارت خارجہ افغانستان کی طالبان تحریک کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے-
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاں تک طالبان تحریک کی دہشت گرد تنظیم کا درجہ ختم کرنے کی بات ہے تو اس معاملے پر وزارت خارجہ، وزارت انصاف اور دیگر خصوصی ادارے غور کر رہے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کرے گی.
اس سے قبل افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی نمائندے اور وزارت خارجہ کے عہدیدار ضمیر کابلوف نے تاس کو بتایا تھا کہ افغانستان میں برسر اقتدار طالبان تحریک کے ایک وفد کو مئی میں ہونے والے قازان فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے قازان میں بین الاقوامی اقتصادی فورم’ ’روس - اسلامی دنیا“ آئندہ ماہ 14 اور 19 مئی کو منعقد ہوگا اگست 2021 میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تھا.
کابل میں کنٹرول سنھبالنے کے بعد سے امارت اسلامی اپنی حکومت کو تسلیم کروانے کے لیے کوشاں ہے لیکن اب تک دنیا کے کسی ملک نے باضابطہ طور پر انہیں تسلیم نہیں کیا اور اس کی وجہ بنیادی طور پر سخت سزائیں اور خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندیاں ہیں. ستمبر 2021 میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ روس، چین، پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے کریں جن میں خاص طور پر حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام اور انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنا شامل ہیں.
اسی دوران افغان طالبان کی کابینہ میں شامل نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پابندیوں میں کمی کے لیے روس نہ صرف اقوام متحدہ اور افغانستان کے درمیان ثالث بن سکتا ہے بلکہ پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر نو میں بھی مدد کر سکتا ہے.
-
افغانستان: سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ ’’ پارٹی‘‘ کا استعمال بھی جرم قرار
15 اگست 2021 کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی طالبان نے اقتدار پر ...
بين الاقوامى -
امریکی و اسرائیلی حکام کی رفح پر حملے کی متبادل تجاویز پر 'ورچوئل' مشاورت
سینیئر امریکی و اسرائیلی حکام نے رفح پر حملے کے لیے متبادل تجاویز پر 'ورچوئل' ...
مشرق وسطی -
سپین ماہ جولائی تک فلسطین کو تسلیم کر لے گا: وزیر اعطم سپین
سپین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ماہ جولائی تک فلسطین ...
مشرق وسطی