کامسٹیک نے فلسطین کے لیے مزید پانچ ہزار فیلوشپس کا اعلان کر دیا
یہ اقدام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق فلسطین اور پاکستان کے درمیان ہر سطح پر لازم و ملزوم تعلقات کا عکاس ہے: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے دوسرے مرحلے میں فلسطین کے لیے مزید پانچ ہزار فیلوشپس کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں کامسٹیک سیکرٹریٹ میں افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں الجزائر، ایتھوپیا، قازقستان، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، عمان، روس، صومالیہ، سوڈان، شام، ناردرن سائپرس، اور یمن کے سفیروں اور سفارت کاروں اور کامسٹیک کنسورشیئم کے رکن اداروں کے وائس چانسلرز، کامسٹیک کے غیر ملکی فیلوز اور فلسطینی طلبا نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ اہم ترین اقدام فلسطینی بھائیوں کے پاکستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی پارٹنر یونیورسٹیز کے ساتھ کامسٹیک کے اس بڑے سکالرشپ پروگرام کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق فلسطین اور پاکستان کے درمیان ہر سطح پر لازم و ملزوم تعلقات کا عکاس ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین براہیم طہٰ نے کہا کہ کامسٹیک، پاکستان کی نجی یونیورسٹیز اور فلسطینی سفارت خانے کے درمیان یہ تعاون ایک اہم قدم ہے۔ حسین براہیم طہٰ نے کہا یہ پروگرام فلسطینی عوام کو درپیش چیلنجوں کے درمیان امید کی کرن کی نمائندگی کرتا ہے۔
-
پاکستان سمیت متعدد ملکوں کی شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت
پاکستان نے شام کی مبینہ اسرائیلی کارروائی کو 'غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اقوام ...
پاكستان -
فلسطین کی نئی نامزد کابینہ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں: انٹونی بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ نئی ...
مشرق وسطی -
سپین ماہ جولائی تک فلسطین کو تسلیم کر لے گا: وزیر اعطم سپین
سپین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ماہ جولائی تک فلسطین ...
مشرق وسطی