سوڈانی وزارت ثقافت اور اطلاعات نے سوڈان میں العربیہ اور الحدث چینلز کی نشریات روک دی ہیں۔
منگل کو وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ دونوں چینلز کی نشریات کو معطل کر دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے اور فیصلے کو نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا، سوڈان میں العربیہ کے دفتر کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہیں ملک میں چینل کے کام کو روکنے کے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نہیں جانتے کہ وزیر اطلاعات کے ہمارے کام کو روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد کب سے ہوگا"۔
🔴 وزارة الثقافة والإعلام السودانية تصدر قرارا بوقف عمل قناتي العربية والحدث في #السودان
— العربية (@AlArabiya) April 2, 2024
📺 لآخر التطورات تابعونا على رابط البث المباشر
👇https://t.co/swtdFfkmO9
#العربية pic.twitter.com/Eytj62e47V
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ ہم غیر پیشہ ورانہ کام کررہےہیں۔ ہم آغاز سے ہی حالت جنگ میں رہے ہیں"۔
انہوں نے تصدیق کی کہ سوڈان میں "العربیہ" اور "الحدث" کے دفاتر وقتاً فوقتاً اپنے لائسنسوں کی تجدید کرتے ہیں۔
سوڈانی جرنلسٹس سنڈیکیٹ نے وزارت اطلاعات کے "العربیہ" اور "الحدث" چینلز کو معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "وزارت اطلاعات کا العربیہ ٹی وی کو معطل کرنے کا فیصلہ آزادی صحافت کی صریح خلاف ورزی ہے۔"