امریکی صدر جو بائیڈن کو گذشتہ تین سال میں دنیا کے سو با آثر افراد میں شامل رہنے کے بعد اب اس اعزاز سے محروم کردیا گیا ہے۔’ ٹائم میگزین‘ کی 2024 کے لیے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں امریکی صدر جوبائیڈن اور سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ شامل نہیں ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس "انتخابی" سال کی فہرست میں شامل نہیں تھے جبکہ دونوں صدارتی امیدوار اس سے قبل اس فہرست کے 2020 ورژن میں سامنے آئے تھے۔
نائب صدر کملا ہیرس بھی اس سال کی فہرست سے غائب ہیں۔ یہ سروے رپوٹ بدھ کو شائع ہوئی اور اس میں دنیا کے با ثر رہنما، فنکار، تاجر، کھلاڑی، ، انسانی حقوق کارکن اور سیاست دان شامل تھے۔
دو ممتاز گورنرز پہلے سے موجود تھے جو اب بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ ان میں ٹیکساس کے ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ اور کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوزوم شامل ہیں۔
دونوں گورنر پچھلے کچھ سالوں میں ملک بھر میں اسپاٹ لائٹ میں آگئے ہیں۔
ٹرمپ نے ملک کی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے ایبٹ کے کام کی تعریف کی اور گذشتہ فروری میں کہا تھا کہ وہ انھیں نائب صدر کے طور پر منتخب کرنے پر "غور" کر رہے ہیں۔
ٹائم میگزین نے ایبٹ کی تعریف میں کہا کہ "کچھ واضح غلطیوں کے باوجود وہ اپنی پارٹی کے سب سے زیادہ بہتر مردوں میں سے ایک ہیں۔"
کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کے بارے میں کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مبصرین نے کہا ہے کہ بائیڈن کی جگہ لینے کے لیے نیوزوم ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب ہو سکتا ہے اگر وہ اس موسم گرما میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنی عمر اور غیر مقبولیت کے خدشات کے درمیان مستعفی ہو جاتے ہیں تو نیوزوم کو ان کی جگہ نیا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔
تاہم نیوزوم نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔دوسری طرف ڈیموکریٹس بائیڈن کا متبادل تلاش کرنے کے لیے دباؤ میں ہیں۔ نیوزوم نے 81 سالہ صدر کا دفاع کیا۔ 56 سالہ نیوزوم کو 2028 میں وائٹ ہاؤس کے ڈیموکریٹک صدر کے امیدواروں میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس سال ٹائم کی فہرست میں دیگر اہم امریکی شخصیات بھی شامل تھیں۔ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کرنے میں کامیاب ہونے والے مصنف جین کیرول اور خصوصی مشیر جیک اسمتھ، جو ٹرمپ کی خفیہ فائلوں اور دستاویزات کی چھان بین کر رہے ہیں با اثر شخصیات میں شامل ہیں۔
-
کیا امریکہ صدر جوبائیڈن کے چچا کی لاش کا گوشت کھایا گیا تھا؟
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیو گنی کے جزیرے پر دوسری جنگ عظیم کے دوران مار ...
بين الاقوامى -
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا: بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ’العربیہ‘ کے نامہ نگار کو بتایا کہ امریکہ غزہ کے ...
مشرق وسطی -
عراق میں الحشد ملیشیا کے ہیڈکوارٹرز پر بمباری، امریکہ کا اظہار لاتعلقی
دو سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات ایک "دھماکے" نے وسطی عراق میں ایک فوجی ...
مشرق وسطی