ریاض میں واقع ایک معروف برانڈ کے ریستوران کے کھانے سے 35 افراد زہر خورانی کا شکار ہو گئے جن میں سے 28 کی حالت نازک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ برانڈ کے تمام رستورانوں کو بند اور تمام آرڈر ملتوی کر دیئے۔
ریاض میونسپلٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میونسپلٹی کی متعلقہ کمیٹی کو اطلاع ملی کہ شہر میں متعدد افراد زہر خورانی کا شکار ہیں اور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں‘۔
مؤسس #هامبرغيني "نواف الفوزان" ينشر بيانا توضيحا عقب إغلاق #أمانة_الرياض جميع الفروع والمعمل الخاص بالمطعم على إثر رصد 15 حالة تسمم https://t.co/jxfazhANe2 pic.twitter.com/2Ofwo1wQlP
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 26, 2024
’معمولی تفتیش پر معلوم ہوا کہ زہر خورانی کا سبب شہر میں واقع ایک مشہور ریستوران ہیں جس کی متعدد شاخیں کام کر رہی ہیں‘۔
’وزارت صحت کے تعاون سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریستوران کی تمام شاخیں بند کرا دی گئیں‘۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریستوران کے مرکزی کچن میں تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ معلوم ہو کہ زہر خورانی کا اصل سبب کیا ہے‘۔