افغانستان میں مسجد پر فائرنگ ، چھ نمازی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد پر فائرنگ کے ایک واقعے میں چھ نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی رات عشاء کی نماز کے اوقات میں ہوا۔ جب تقریباً نو بج رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے آکر فائرنگ کی اور نمازیوں کو قتل کر ڈالا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ گوزارا ضلع میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ایک زخمی ہونے والے نمازی نے بعد ازاں منگل کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کے ذریعے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'باختر' نے بھی اس واقعے میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت ہرات شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں