کیلیفورنیا یونیورسٹی : اسرائیلی جنگ کے مخالف مظاہرین سے جنگ کے حامیوں کا تصادم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج میں بدھ کے روز ایک بڑی پش رفت اس وقت دیکھنے میں آئی ہے جب لاس اینجلس میں کیلی فورنیا یونیورسٹی میں جنگ بندی کے مخالف پر امن مظاہرین اور جنگ کے حامی مظاہرین کے درمیان ممکن ہو گیا۔

امریکہ میں اس طرح کے تصادم اور ٹکراؤ کا پچھلے کئی دنوں سے اندیشہ چلا آرہا تھا ۔ خصوصاً اس وقت سے جب سرکاری حکام نے اسرائیلی جنگ کے خلاف جاری طلبہ احتجاج کو یہود دشمنی سے جوڑنے کے راستے کا اندازہ کر لیا تھا۔ اگرجہ جنگ مخالف مظاہرین خواہ ان کا تعلق کولمبیا یونیورسٹی سے تھا یا کسی بھی دوسری یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنے احتجاج کے یہود مخالف ہونے کی نفی کی تھی۔

تاہم بدھ کے روز ایک امریکی چینل نے جنگ مخالف اور اسرائیلی جنگ کے حامی مظاہرین کے درمیان تصادم کی فوٹیج چلا دی۔ یہ واقعہ ٹی وی چینل کے مطابق کیلی فورنیا یونیورسٹی میں پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔ اتفاق سے جنگ مخالف اور فلسطین کے حامی طلبہ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب امریکہ سمیت دنیا بھر میں شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں یوم مئی منایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں