یونائیٹڈ ایئر لائنز : نو مئی تک تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے نیو یارک اور نیو جارسی سے تل ابیب کے لیے جانے والی اپنی یومیہ پروازوں کو نو مئی تک منسوخ کر دیا ہے۔ ایئر لائنز نے بتایا ہے کہ حفاظتی جائزہ کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 'ہماری صورتحال پر گہری نظر ہے۔ صارفین اور عملے کی حفاظت کے مطابق فیصلے کی جائیں گے۔ آئندہ پروازوں کے لیے بھی ایئر لائنز کے صارفین و عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔'

خیال رہے اس سے پہلے یونائیٹڈ ایئر لائنز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی وجہ سے دو مئی تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کی تھیں۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائے گئے تھے۔

واضح رہے یونائیٹڈ ایئر لائنز پہلی امریکی کمپنی ہے جس نے نیو یارک اور تل ابیب کے درمیان نان سٹاپ پرواز دو مارچ کو دوبارہ شروع کی تھی۔ یہ پروازیں روزانہ کی بنیاد پر نیو یارک سے تل ابیب جاتی تھیں۔ ڈیلٹا ایئر لائنز سات جون کو تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں