امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گذشتہ ماہ ایک طالب علم کی جانب سے اپنی استانی کو تھپڑ مارنے اور اسےکرسی سے باندھنےکی پریشان کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد استغاثہ نے اس نوجوان کے خلاف بالغ ہونے پر مجرمانہ الزامات عائد کیے ہیں۔
ویڈیو میں ٹیچر کو ایک سیٹ سے باندھا ہوا دکھایا گیا جب نوجوان اس سے بات کر رہا تھا اور اسے مار رہا تھا۔ خاتون ٹیچر نے تھپڑ مارے جانے کے باوجود تحمل کا دامن تھامےرکھا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم نے ٹیچر سے دھمکی آمیز انداز میں پوچھا کہ "کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں آپ کو دوبارہ ماروں؟ ٹیچر نے جواب دیا "میں ایسا نہیں چاہتیں"۔
لیکن طالبعلم نے اچانک اسے دوبارہ دائیں جانب سے تھپڑماراجس سے اس کی عینک گر گئی۔
NEW: North Carolina high school student who went viral for hitting his teacher has been smacked with felony charges & is being charged as an adult.
— Collin Rugg (@CollinRugg) May 5, 2024
This is how it’s done.
17-year-old Aquavis Hickman has been indicted on assault and kidnapping charges for two separate… pic.twitter.com/JOsO0bFiKX
مجرمانہ الزامات
نیویارک پوسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق استغاثہ نے کہا کہ طالب علم کو اسکول میں دو الگ الگ اساتذہ پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے لیے مجرمانہ الزامات کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ونسٹن سالم میں پارک لینڈ ہائی اسکول کے سترہ سالہ طالب علم اکوافیس ہیکمان پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔
اس پر ایک بالغ کے طور پر دو خوفناک حملوں کا الزام عائد کیا ہے جس میں 15 اپریل کا مذکورہ حملہ بھی شامل ہے جس میں اس نے اپنی استانی کو دو بار تھپڑ مارا تھا۔
قبل ازیں یکم فروری کواس کے اسکول میں ایک استاد پر حملے میں سیکنڈ ڈگری کے اغوا اور بدانتظامی کے فسادات کا الزام لگایا گیا تھا حالانکہ استغاثہ نے کہا کہ اس نے اکیلے کام نہیں کیا۔