اہلیہ کی 'فحش فلموں میں اداکاری' معیوب یا عار کی بات نہیں:بیرٹ بلیڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمہ جہت پھیلے اسکینڈلز میں ایک کیس فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز کے ساتھ مبینہ تعلقات کا بھی ہے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ ڈینیئلر کوسوشل میڈیا اورمرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ میں غیرمعمولی شہرت ملی ہے۔

تاہم انہیں یہ شہرت ٹرمپ کے ساتھ کچھ سال قبل تعلقات کے قیام اور بعد میں ٹرمپ کی طرف سےاس اسکینڈل کو پردہ راز میں رکھنے کے لیے رشوت کے طور پر اسے خطیر رقم کی فراہمی کے کی وجہ سے اسے غیرمعمولی شہرت ملی ہے۔ البتہ اس کے شوہر جو فی الحال گم نامی کی زندگی گذار رہے ہیں اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔
فحش اداکارہ رہنے والی سٹارمی ڈینیئلز کے شوہر بیرٹ بلیڈ نے 'سی این این' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مختلف سماجی رابطوں کی سائٹس پر اپنی اہلیہ کے بارے میں گردش کرنےوالے نامناسب تبصروں کی پرواہ نہیں کرتے۔

"آپ اپنی مرضی سے فحش کام کرتے ہیں"

عدالت میں سٹارمی ڈینیئلز اس اعتراف کے بارے میں کہ اس نے اپنے 20 سالہ پورن اسٹار کیریئر کے دوران 21 فحش فلموں میں کام کیا اور 150 دیگر فلموں کی ہدایت کاری کی پر بات کرتے ہوئے بلیڈ نےکہا کہ 'اس کی اہلیہ نے شروع سے ہی اس شعبے کا انتخاب کیا تھا کیونکہ وہ اس پر قائل تھی اور یہ کہ اس نے اس شعبے کا انتخاب اپنی پسند سے کیا تھا۔ اس پر کسی پریشانی یا شرمندگی سے داغد نہیں۔ یہ کوئی معیوب بات نہیں جس پر اسے شرم آنی چاہئیے۔ وہ اس سلسلے میں ان منفی تبصروں سے قائل نہیں"۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کا مقدمہ مین ہٹن میں نیویارک کی ریاستی فوجداری عدالت میں پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کیس میں ٹرمپ کی طرف سے مبینہ تعلق چھپانے کے لیےاسٹارمی ڈینیئلزکو رقم ادا کرکے اسےخاموش کرنے کا ہے۔

"معاوضہ پلان"

ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے منگل کی سماعت میں جیوری کو اوول آفس میں ہونے والی ایک میٹنگ کی کہانی سنائی جس میں ٹرمپ نے کوہن کو فلمی اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز کو خاموشی کے بدلے معاوضہ دینے کے منصوبے کی تجویز دی تھی۔

نیویارک میں ٹرمپ کے مجرمانہ مقدمے میں استغاثہ کے اہم گواہ کوہن نے حلف سمیت کئی مواقع پر جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ اس نے ٹرمپ سے وفاداری کی بنا پر ایسا کیا۔

سٹارمی نے ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے انہیں 2006 میں ہونے والے مبینہ جنسی تعلق کو چھپانے کے عوض بڑی رقم ادا کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایسی کوئی خبر شائع نہ کریں جس کی 2016 کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں