پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دے دیا گیا۔
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ [کرکٹ آسٹریلیا] کے ایک بیان کے مطابق پاکستانی فینز کی سہولت کے لیے اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین چھ وائیٹ بال میچز پر مشتمل سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے دوران چھ مختلف وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔