امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے شہروں صنعا اور الحدیدہ سمیت کئی دوسرے شہروں میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ایک درجن سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر درجنوں حملے کیے ہیں۔
امریکہ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے صنعا، حدیدہ اور تعز میں حوثی ملیشیا کے 13 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
حوثی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے شہر حدیدہ پر امریکی اور برطانوی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی "سبا" نامی نیوز ایجنسی نے ملیشیا کے زیر کنٹرول اپنے ورژن میں کہا ہے کہ حملوں میں "تعز گورنری کے حیفان ڈاریکٹوریٹ میں الاعبوس کے علاقے میں مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا"۔
ایجنسی نے کہا کہ امریکی- برطانوی طیاروں نے الحدیدہ گورنری پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جس میں الحوک ڈسٹرکٹ پر چار حملے بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک نے ڈاریکٹوریٹ میں ریڈیو کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
ایجنسی کے مطابق حملوں میں صلیف کی بندرگاہ میں ایک عمارت کو بھی نشانہ بنایا اور غلیفقہ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
دارالحکومت صنعاء میں مغربی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء اور گورنری پر 6 حملے کیے، جن میں صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقے میں ایک حملہ کیا گیا اور "النہدین" کے علاقے’سبعین‘ پر تین حملے کیے گئے۔
ایجنسی نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ممالک کے طیاروں نے صنعاء گورنری کے ضلع "سنحان" کے علاقے "جربان" پر دو حملے کیے ہیں۔