اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ وولکر ترک نے منگل کے روز صدر جوبائیڈن کی طرف سےغزہ میں جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا غزہ کی صورت حال انسانی تباہی سے بھی آگے کی ہے۔ وہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کر رہے تھے۔
انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ' جنگی اصول ، اقدار اور معیارات کو غزہ کی جنگ میں ظالمانہ طریقے سے کچلا گیا ہے۔ اس لیے جو انیشیٹو بھی اس دشمنی کے خاتمے کی طرف رہنمائی کرے گا اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ '
وولکر ترک نے کہا ' ہم یہ صرف امید کر سکتے ہیں کہ انسانی حالات کے حوالے سے کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ہم اس سے زیادہ یہ بھی نہیں جانتے اسے ہمیں کیسے بیان کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ صورت حال تباہی سے کہیں بڑھ کر ہو چکی ہے۔'
ایک سوال کے جواب میں وولکر ترک نے کہا' سلامتی کونسل؛ میں جوبائیڈن کے جنگ بندی منصوبے کو اختیار کرنے کے لیے 9 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ ان 9 ووٹوں کے مل جانے کے بعدامریکہ۔ چین، روس، فرانس ، برطانیہ میں سے بھی کسی کا ووٹ نہیں چایے ہو گا۔ البتہ یہ لازم ہوگا کہ یہ ملک ویٹو استعمال نہ کریں تاکہ جنگ بندی کی قرار دادمنظور ہو جائے۔
-
ایران کے عراقی اتحادی مسلح گروپوں کے اسرائیل پر حملے، تشویش بڑھا رہے ہیں
ایرانی حمایت یافتہ عراقی مسلح گروپوں نے حالیہ کچھ ہفتوں سے اسرائیل کے خلاف راکٹ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے جاپانی ایلچی کو ناگاساکی امن تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا
جاپان میں اسرائیلی سفیر کو ناگاساکی کی سالانہ امن تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ شہر ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی فوج نے 36550 فلسطینی ہلاک اور 82959 زخمی کردیے
غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ...
مشرق وسطی