غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر سیاسی صف بندی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ رومانیہ میں اس کے سفارت خانہ کو پٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا جس میں کوئی نقصان یا چوٹ نہیں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ رومانیہ کے حکام نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ شخص بظاہر شامی نژاد لگ رہا ہے۔
ملزم نے آگ لگانے والا بم نکالا، اسے روشن کیا اور اسے اس وقت پھینکا جب وہ حفاظتی معائنہ سے گزر رہا تھا۔ رومانیہ میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے رومانیہ کی سکیورٹی فورسز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک تشدد پسند اور انتہا پسند کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسرائیلی سفیر نے "ایکس" پر کہا کہ نوجوان حملہ آور نے مولوٹوف کاک ٹیل اسرائیلی سفارت خانے کے قریب پھینکا۔ ہم کبھی بھی دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ کئی ملکوں میں بہت سے اسرائیلی سفارت خانوں نے سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ ان ملکوں میں ارجنٹائن، سویڈن، چین اور دیگر شامل ہیں۔