مملکت میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 15 جون کو ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند دکھائی دے گیا۔ کل بروز جمعہ المبارک یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہو گا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 ذوالقعدہ 1445 ہجری کی شام ذوالحجہ کے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ام القری کینلڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم نو ذوالحجہ بروز سنیچر 15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔

واضح رہے سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام علاقوں میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعرات کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں