ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن غزہ جنگ سے نمٹنے کے سلسلے میں "اخلاص کی آزمائش" سے گذر رہے ہیں۔
اٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس سے واپسی پر نامہ نگاروں کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایردوآن نے کہا، بائیڈن سے اس بات کے مظاہرے کی توقع ہے کہ غزہ جنگ بندی کا منصوبہ کوئی نپی تُلی انتخابی تدبیر نہیں بلکہ جنگ کے خاتمے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی نے ترکی کو یورو فائٹر طیاروں کی فروخت پر اپنا مؤقف نرم کر دیا ہے۔ نومبر میں ترکی نے کہا تھا کہ وہ یورو فائٹر ٹائفون طیارے خریدنے کے لیے برطانیہ اور سپین کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا حالانکہ جرمنی نے اس خیال پر اعتراض کیا۔
انہوں نے مزید کہا، "یورو فائٹرز ہمارے لیے اہم ہیں۔"
ایردوآن نے یہ بھی کہا، شرحِ سود پر اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ آخری سہ ماہی میں افراطِ زر کو مزید سازگار پوزیشن پر لایا جائے گا۔
ایردوآن نے کہا، "معیشت کو دوبارہ متوازن کرنے کی پالیسیاں بار آور ہو رہی ہیں۔"
-
ترکیہ اور یورپی ملکوں میں اسرائیلی جاسوسی کے نیٹ ورک پکڑے گئے، مقدمات چلنا شروع
ترکیہ کی انٹیلی جنس نے موساد کے یورپ میں متحرک خفیہ سیل بے نقاب کیے ہیں۔ ان خفیہ ...
بين الاقوامى -
ترکیہ، امریکہ کی داعش سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک پر پابندیاں: امریکی محکمۂ خزانہ
انسانی سمگلنگ اور داعش کے تربیتی کیمپ کے قیام میں ملوث چار افراد پابندی کا نشانہ
بين الاقوامى -
ترکی کا امریکہ سے ایف-16 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ طے ہو گیا
امریکہ نے اس معاہدے کو ترکی کی جانب سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق سے مشروط کر ...
بين الاقوامى