قبرص کے خلاف حزب الله کی دھمکیاں کسی طور قبول نہیں : یونان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس کا کہنا ہے کہ لبنانی جماعت حزب اللہ کی جانب سے قبرص کے خلاف دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور یورپی یونین اس نوعیت کی تمام دھمکیوں کے خلاف رکن ممالک کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

یونانی وزیر خارجہ نے یہ بات یورپی یونین کے وزرائے خاجہ کے ماہانہ اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ گیراپیٹریٹس نے باور کرایا کہ "یورپی یونین میں ایک خود مختار ریاست کے خلاف دھمکیاں کسی طور قبول نہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم قبرص کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے آنے والی تمام عالمی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے میں ساتھ ہوں گے"۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے سخت گیر لہجے میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل میں کوئی جگہ بھی حزب اللہ کے میزائلوں سے محفوظ نہیں رہے گی۔ نصر اللہ نے یونان کے پڑوسی ملک قبرص کو بھی دھمکایا اور انکشاف کیا کہ حزب اللہ کو ایسی معلومات ملی ہیں کہ اس کی جانب سے اسرائیلی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں اسرائیل لبنان پر حملے کے لیے قبرص کے ہوائی اڈے اور جنگی اڈے استعمال کر سکتا ہے۔

قبرص ایک چھوٹا سے جزیرہ ہے اور اس کے لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ یہ لبنان سے تقریبا 200 کلو میٹر اور اسرائیل سے 340 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں