سعودی وزیر دفاع کا اپنے چینی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ چین کے موقعے پر بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ڈونگ جون نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر دفاع اور ان کے چینی ہم منصب نے دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں باضابطہ بات چیت کی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور جمہوریہ چین کے درمیان تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں دوست ممالک کے وزرائے دفاع نے مشترکہ مفادات کے فروغ، دونوں دوست ممالک کی قیادت کی خواہشات کے حصول کے لیے بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنے دورہ چین کے دوران وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ژانگ یوشیا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ فوجی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کو تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں نمایاں پیش رفت اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں