مصری خاتون نے پانچ سال بعد شوہر سے خلع کیوں لی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر میں ایک خاتون نے شادی کے کئی برس بعد شوہر کے خلاف خلع کا مقدمہ دائر کر دیا۔ اس اقدام کی وجہ حیران کن ہے!

خاتون اپنے شوہر کے ساتھ (جو جانوروں کا ڈاکٹر ہے) پانچ برس سے رہ رہی تھی اور یہ جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم رہا۔ طبی معائنوں سے ظاہر ہوا کہ خاتون بانجھ ہے۔

خاتون کی وکیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ کچھ روز پہلے اپنا فیملی ریکارڈ نکلوانے کے لیے گئیں تو ان پر انکشاف ہوا کہ خاتون سے شادی سے پہلے ہی اس کے شوہر نے ایک شادی کر رکھی تھی۔ مزید یہ کہ پہلی شادی سے اس کے شوہر کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

خاتون ایک بار پھر ڈاکٹر کے پاس اپنے معائنے کے لیے گئی تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ ٹھیک ہے اور بچے کی پیدائش میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔

درحقیقت خاتون کے شوہر نے طبی رپورٹوں میں جعل سازی کر کے خاتون کو فرض کرا دیا تھا کہ وہ بانجھ ہے۔ بعد ازاں خاتون کا سامنا کرنے پر شوہر نے اعتراف کر لیا۔ شوہر کا موقف یہ تھا کہ اس حرکت کا مقصد یہ تھا کہ خاتون ماں بننے کا خواب نہ دیکھے کیوں کہ اگر وہ اپنے اندر کی کمی کا اعتراف کر لیتا تو اس کی "مرادنگی" متاثر ہوتی !

حقیقت سامنے آنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تاہم اس نے انکار کر دیا۔ اس پر خاتون خلع کا مقدمہ دائر کرنے پر مجبور ہو گئی۔

عائلی امور کی عدالت نے خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان خلع کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تاہم شوہر کی جانب سے خاتون کو اس کے حقوق اور منقولہ سامان دینے سے انکار پر خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں