ایشیا کے امیری ترین انسان کے بیٹے کی شادی رواں ماہ ہو رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایشیا کے دولت مند ترین انسان مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کا چرچا پوری دنیا میں جاری ہے۔ اب بھارت کی یہ کاروباری شخصیت جولائی میں شادی کی اصل تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی نیوز چینل "سی این این" کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب بھی کئی روز تک جاری رہے گی۔ یہ شادی ہندوستانی رواج کے مطابق مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہو گی۔ ہندو مذہب کے رواج کے مطابق دولہا اور دلہن کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر "مبارک وقت" معلوم کر کے شادی کا دن مقرر کیا جائے گا۔

شادی کی تقریبات میں مایوں اور مہندی کی تقاریب بھی شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ "سنگیت" کی محفل بھی سجے گی جہاں دولہا اور دلہن مہمانوں کے سامنے رقص کریں گے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی"ANI" نے بتایا ہے کہ شادی کی تقریبات 12 جولائی سے 14 جولائی تک جاری رہیں گی۔

شادی سے متعلق انتظامی امور کو بھارت کے ایک مشہور ترین ڈیزائنر منیش ملہوترا کے حوالے کیا گیا ہے۔ وہ دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس شادی کو امبانی خاندان کی چاہت کے مطابق حقیقی شکل دیں گے۔ ملہوترا کے مطابق ڈیکوریشن ، پکوان ، ملبوسات ، ماحول اور سنگیت کی محفل سمیت ہر چیز کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آنے والے مہمان ان سے لطف اندوز ہوں۔

توقع ہے کہ دولہا اور دلہن اس موقع پر ایسے ملبوسات زیب تن کریں گے جو ہندوستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ملہوترا نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے کئی ماہ کی محنت کے بعد شان دار ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں۔

اس تقریب کی تیاری کے لیے درکار وقت کے حوالے سے تقریب کی خاتون منتظم مریشا پاریکھ نے بتایا کہ اس نوعیت کی عظیم الشان تقریبات کے لیے 9 سے 12 ماہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے 40 سے 45 مخصوص ایجنسیوں یا بڑے شراکت داروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ 66 سالہ مکیش امبانی ریلائنس گروپ کے مالک ہیں۔ گروپ کی سالانہ آمدگنی 100 ارب ڈالر ہے۔ امبانی کے بڑے بیٹے آکاش ریلائنس گروپ کے چیئرمین ہیں۔ ان کی بیٹی ایشا ریٹیل بزنس کو دیکھتی ہیں جب کہ چھوٹے بیٹے اننت (دولہا) قابل تجدید توانائی کے شعبے کے نگران ہیں۔

مکیشن امبانی نے اننت کی شادی کے سلسلے میں رواں سال مارچ میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جو تین روز تک جاری رہیں۔ ان تقریبات میں 1200 کے قریب افراد نے شرکت کی۔ مہمانوں میں بل گیٹس، مارک زوکربرگ، گوتم ایڈنی، کمار منگلا برلا، سچن ٹنڈولکر، دیپیکا پاڈون، شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کے علاوہ متعدد مشہور عالمی شخصیات شامل تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں