پوتین سے ملاقات، ایردوان کی روس یوکرین جنگ خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترک ایوان صدر نے بتایا کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر پوتین نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات کے دوران یوکرین اور غزہ کی جنگوں اور شامی تنازعے کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک ایوان صدر نے مزید کہا کہ ایردوان نے پوتین کو آگاہ کیا کہ انقرہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ دونوں فریقوں کے لیے امن ممکن ہے۔ ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو شام میں تصفیے کے تناظر میں ترکیہ کے تعاون پر آمادہ ہونے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں صدور نے ترکی اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور یوکرین روس جنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شام میں کشیدگی کم کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی بات کی۔ ایردوان نے کہا ترکیہ خطے اور دنیا میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

کریملن نے بدھ کو اعلان کیا کہ روسی صدرپوتین علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت اور شریک رہنماؤں سے ملاقات کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے ہیں۔ پوتین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اور شرکا سے ملاقاتیں کیں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کے روز اطلاع دی تھی ہے کہ پوتین ممکنہ طور ر ترک صدر ایردوآن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں صدور کے درمیان آخری ملاقات ستمبر 2023 میں سوچی روس میں ہوئی تھی۔ ہاکان فیدان نے جون کے اوائل میں روس کا دورہ کیا اور برکس ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور پوتین اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں