ایرانی انتخابات

ہم دوستی کا ہاتھ ہر ایک کی طرف بڑھائیں گے: پزشکیان کا پہلا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اپنی جیت کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد اصلاح پسند منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہفتے کے روز کہا ہے ’’کہ وہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔‘‘

یہ بات انتہائی قدامت پسند سعید جلیلی کے خلاف صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے اعلان کے بعد ان کے پہلے بیانات میں سامنے آئی ہے۔

پزشکیان نے سرکاری ٹیلی ویژن کو جاری ایک بیان میں کہا ہے ’’کہ ہم سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سب اس ملک کے لوگ ہیں اور ہمیں اس کی ترقی کے لیے سب کی مدد لینا چاہیے۔‘‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے زور دیا کہ ہمارے آگے مشکل راستہ ہے جو صرف آپ کے ساتھ دینے، آپ کی ہمدردی اور بھروسے کی وجہ سے ہی آسان ہو گا۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب پزشکیان نے حالیہ دنوں میں محمد جواد ظریف کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے وزارت خارجہ کی سربراہی میں گزارے آٹھ سالوں کے دوران ایران کو مغربی ممالک کے قریب لانے کی کوشش کی۔

پزشکیان نے اگست 2001 اور اگست 2005 کے درمیان اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کے تحت وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں۔ انہیں 2021 میں صدارتی دوڑ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ایرانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو سعید جلیلی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کے روز اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے انتہائی قدامت پسند امیدوار سعید جلیلی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

وزارت داخلہ کے شائع کردہ نتائج کے مطابق انتخابی حکام نے اب تک 30 ملین سے زائد ووٹوں کی گنتی کی ہے جن میں سے پزشکیان کو 17 ملین سے زیادہ ووٹ ملے اور جلیلی کو 13 ملین سے زیادہ ووٹ ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں