بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ایک سیاسی گروپ کو عطیات دیے ہیں جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے لیے کام کر رہا ہے۔
جمعے کے روز شائع رپورٹ میں عطیات کی رقم نہیں بتائی گئی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ مسک نے اس سلسلے میں America PAC نامی گروپ کو "خاصی بڑی" رقم دی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اس گروپ کو 15 جولائی کو سرکاری طور پر اپنے عطیہ کنندگان کی فہرست ظاہر کرنا ہو گی۔
مارچ میں ٹرمپ نے ایلون مسک اور دیگر دولت مند عطیہ کنندگان سے ملاقات کی تھی۔
توقع ہے کہ 5 نومبر کو مقررہ صدارتی انتخابات کے لیے ٹرمپ کو آئندہ ہفتے سرکاری طور پر ریپبلکن پارٹی کا نامزد امیدوار چن لیا جائے گا۔
ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے آنے والی رپورٹوں کے جواب میں ایلون مسک نے "ایکس" پلیٹ فارم پر کہا کہ "صرف انتہائی وضاحت کے لیے بتا دوں کہ میں امریکی صدارتی انتخابات کے کسی بھی امیدوار کے لیے مالی عطیات نہیں دے رہا ہوں"۔