"میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں اور میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں"۔ یہ الفاظ اس بیس سالہ امریکی شخص کے ہیں جس نے کل ہفتے کی شام ایک انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔
#عاجل ‼️🚨 اول فيديو لِمُطلق النار على ترامب
— موسكو | 🇷🇺 MOSCOW NEWS (@M0SC0W0) July 14, 2024
" اسمي توماس ماثيو كروكس، أنا أكره الجمهوريين، أكره ترامب " pic.twitter.com/gRgCZQBhNt
"میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں اور مجھے ٹرمپ سے نفرت ہے"
مشتبہ شخص نے کل ہفتے کے روز پنسلوانیا میں انتخابی ریلی میں فائرنگ کرنے سے پہلے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس میں اس نے کہاکہ "میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں اور میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں"۔
امریکی ذرائع نے وضاحت کی کہ مجرم کی عمر 20 سال تھی، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے فائرنگ کے واقعے کے بعد سر میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔
#BREAKING 20- year old Thomas Matthew Crooks of Pennsylvania is the alleged shooter at Trump rally. pic.twitter.com/7scJLL7l1C
— Don Lemon (@donlemon) July 14, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ میتھیو کروکس کا تعلق بیتھل پارک پنسلوانیا سے ہے اور اس نے تقریب کے قریب ایک فیکٹری کی چھت پر اونچی جگہ سے کئی گولیاں چلائیں، جو اس اسٹیج سے 130 گز سے زیادہ دور تھا جہاں ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
اس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کروکس کی گولیاں ٹرمپ کے کان میں لگیں۔ کچھ گولیوں سے ایک راہگیر ہلاک جبکہ دو دیگر کو شدید زخمی ہوگئے۔
جبکہ سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر سنائپر ٹیم کے فوری جواب کے نتیجے میں کروکس کو براہ راست سر میں گولی ماری گئی، جس سے کروکس کو فوری طور پرہلاک کردیا گیا۔
ایف بی آئی کی تحقیقات
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ٹرمپ کو گولی مارنے والے شخص کی شناخت پینسلوینیا سے 20 سال کی عمر کے تھامس میتھیو کروکس کے طور پر کی ہے۔
this guy's picture is floating around everywhere online and it's not him https://t.co/MFvPIpYeyZ
— Comrade Ohio (@ComradeOhio) July 14, 2024
’این بی سی‘ اور ’سی بی ایس‘ کی رپورٹس کے مطابق’ایف بی آئی‘ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ایجنسی نے بیتھل پارک پنسلوانیا کے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کو 13 جولائی کو بٹلر پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش میں ملوث شخص کے طور پر شناخت کیا ہے"۔