بھارت کے شہر ممبئی میں ارب پتی امبانی خاندان کے چشم وچراغ اننت امبانی کی شاہانہ شادی میں دُنیا بھر سے شرکت کرنے والے مشاہرمیں ایک مصری ’انفلوئنسر اور ماڈل’رانیہ یحییٰ‘ بھی حاضرین کی توجہ کامرکز رہیں۔
بھارتی اور مصری سوشل میڈیا پر رانیہ کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر کے بہت چرچے ہیں۔
مصری ‘کنٹینٹ کری ایٹر‘ رانیہ سات ماہ سے جاری اس پرتعیش شادی کی آخری تقریبات میں شریک ہوئیں۔
رانیہ یحیی ایک معمولی حجاب کے ساتھ ہندوستانی ڈیزائن کردہ لباس پہنے، کئی مشہور شخصیات اور حاضرین کے ساتھ جلوہ گر دکھائی دیں۔
مصری انفلوئنسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ہندوستانی ارب پتی اننت امبانی کی شادی کی اپنی متعدد تصاویر شائع کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا فیشن ایک مشہور ہندوستانی ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا تھا۔
رانیہ نے بتایا کہ "میری ساڑھی ہے۔ اسے منیش ملہوترا ڈیزائنر نے ڈیزائن اور بنایا تھا۔ آنے والے دنوں کی تقریبات کے لیے تمام لباس دولہا کے خاندان کی طرف سے کچھ مدعو کی گئی شخصیات کے لیے ایک تحفہ ہے‘‘۔
رانیہ یحییٰ ایک غیر معروف اداکارہ ہیں، لیکن وہ ایک انفلوئنسر ہیں اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً دس لاکھ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔
فن کے میدان میں اس کی پہلی نمائش "ابو العروسہ" میں ساوسن بدر اور سید راغب کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس نے "دنیا کے اختتام تک" سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔
ابھی حال ہی میں اس نے مصری وزارت سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کیا۔
خیال رہے کہ صدی کی شادی جو جمعہ کو شروع ہوئی اور آج اتوار کو اختتام پذیر ہورہی ہے میں ’فیس بک‘ کے بانی سربراہ مارک زکربرگ، بل گیٹس، بورس جانسن، پریانکا چوپڑا، کم کارڈیشین سمیت دنیا کے چند بڑے ناموں نے شرکت کی۔ مکیش امبانی کے ملکیتی 25 ایکڑ پر پھیلے ممبئی کنونشن سینٹر میں ان کے بیٹے اننت کی شادی انتہائی دھوم دھام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
دولت مند خاندان کے سپوت کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا مگر دوسری طرف حد درجہ اسراف اور نمود نمائش کے لیے دولت کے بے تحاشا استعمال پر مکیش خاندان کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ کروڑوں ڈالر ایک شادی میں صرف کرنے والے مکیش امبانی کا معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے دیس کی نصف آبادی کی یومیہ اوسط آمدن 3.60 ڈالر سے زیادہ نہیں۔ یہ وہ اعدادو شمار ہیں جو عالمی بنک کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔
شادی کی منصوبہ بندی کرنے والی ویب سائٹ WeddingWire کے 2023ء کے سروے کے مطابق اوسط ہندوستانی شادی پر 33,000 ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ تقریبات کئی دنوں تک جاری رہتی ہیں اور کئی رسومات منائی جاتی ہیں۔
600 ملین ڈالر
تاہم ممبئی کے ایک ویڈنگ پلانر بھونیش ساہنی جس نے بالی ووڈ کی سب سے بڑی شادیوں کا اہتمام کیا ہے نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ شادی سے پہلے کی پارٹیوں، تفریحی تقریبات، کیٹرنگ اور 5,000 عملے کے بل پر اخراجات اور دیگر اخراجات سمیت اننت امبانی کی شادی میں 600 ملین ڈالر کی رقم صرف کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ "یہ اب تک کی سب سے امیر شادی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ دنیا کی کسی بھی شادی یا کسی نے اس قسم کا پیسہ خرچ کیا ہو۔ یہ شادی اخراجات، سائز، تقریبات، تفریح، سجاوٹ یا ڈیزائن کے لحاظ سے سب بڑی شادی ہے۔
امبانی خاندان نے گذشتہ برسوں میں مہنگی شادیاں کروانے کے لیے شہرت حاصل کی ہے۔ 2018ء میں جب موکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی ہوئی تو اس میں امریکی اسٹار بیونس نے شادی سے پہلے کی تقریبات میں پرفارمنس پیش کی تھی۔ جب کہ مہمانوں کی فہرست میں سابق امریکی وزرائے خارجہ خارجہ ہلیری کلنٹن اور جان کیری شامل تھے۔
-
چار دن تک اسراف اور شاہانہ پارٹیاں، ایشیا کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی
مہمانوں کی فہرست میں سابق برطانوی وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن، سعودی ...
بين الاقوامى -
سات ماہ تقریبات، اننت امبانی کی ’’ صدی کی شادی‘‘ کے مناظر، حیران کن تحائف
بھارتی امیر ترین شخص کے بیٹے کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی تقریب، عالمی سٹارز کی ...
بين الاقوامى -
"صدی کی شادی" کی تصاویر، فیشن اور زیورات نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی
بھارت میں اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کو ایشیا ...
بين الاقوامى