لائیو نشریات میں انفلوئنسرشوہرکی وفات کی خبر سن کرصدمے سے نڈھال
ایک ناقابل بیان مشکل صورتحال میں الجزائر کی ایک مشہورانفلوئنسر نے اپنے شوہر کی موت کی خبر انسٹاگرام پر لائیو نشریات سنا کر اپنے فالورز کوششدر کردیا۔
’وہ ایک پل کے اوپر سے گرا اور دم توڑ گیا‘
رانیہ ایسمرالدا کو ایک کال موصول ہوئی جس میں اسے بتایا گیا کہ اس کا شوہر ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا جس کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔ وہ یہ خبر سن کر رونے اور چیخنے لگی۔
اسے یہ خبراس وقت پہنچی جب وہ گاڑی میں لائیو ویڈیو نشر کر رہی تھی اور اسے اپنے شوہر کی موت کی اطلاع ملی۔ وہ موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور الجزائر میں ایک پل کے اوپر سے گرا اور اس کے نتیجے میں فوراً ہی دم توڑ گیا۔
ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر تقریبا دو ملین فالورز رکھنے والی انفلوئنسرنے لائیو اسٹریم میں رونا اور چیخنا شروع کردیا۔
اس نے کہا کہ "میں اپنے آپ پر یقین نہیں کر سکتی، اگر یہ واقعی ہواہے تو میں خود کشی کرلوں گی"۔
سوشل میڈیا صارفین نے انفلوئنسر کےاس صدمے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ بعض نے اسے شوہر کی وفات کو اس انداز میں شیئرکرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایک صارف نے کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ لاکھوں لوگوں کے لیے اجنبیوں کے ساتھ ذاتی معاملات کیسے شیئر کیے جا سکتے ہیں، چاہے یہ خوشی ہو یا تکلیف"۔
ایک اور صارف نے کہا کہ "تمام انفلوئنسر لوگوں سے حسد کرتے ہیں جو انہیں نہیں جانتے، کیونکہ آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب کے ساتھ شیئر کرتے ہیں"۔
1.9 ملین فالورز
یہ قابل ذکر ہے کہ معروف الجزائری انفلوئنسر رانیہ ایس مرالدا عام طور پر اپنے روزمرہ کے معمولات، گھر اور کام کی مصروفیات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں اپنے نام سے ایک پرفیوم برانڈ لانچ کیا جس پر اس کے فالورز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراس پراپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
وہ مرنے سے پہلے اپنی اور اپنے مرحوم شوہر کی تصاویر بھی شائع کرتی رہتی تھیں۔