مصرمیں دو بھائیوں کی شادی ماتم میں تبدیل، حادثے میں ایک دلہا جاں بحق دوسرا زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصرمیں ایک گھر میں دوحقیقی بھائیوں کی شادی کا جشن ایک حادثے نے ماتم میں بدل دیا۔

مصر کی غربیہ گورنری کے ایک دیہات میں ایک دولہا اپنی مہندی کی رات اپنے بھائی کے ہمراہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق اور بھائی زخمی ہوگیا۔ دونوں کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔

غربیہ گورنری کے سمنود سنٹر سے منسلک میت ہاشم گاؤں میں دولہا کی موت اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے کی خبر نے ہر طرف کہرام برپا کردیا۔ دونوں بھائی فوٹو شوٹ کے بعد ایک کار میں گھر واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی سامنے سےآنے والی کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

مہندی کی رات 4 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

غربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو شبشیر گاؤں کے قریب طنطا روڈ پر مہندی کی رات فوٹو سیشن سے واپسی پر کار سوار دو بھائیوں سمیت 4 کاروں کے تصادم کی اطلاع موصول ہوئی۔ معلوم ہوا کہ اس حادثےمیں نوجوان احمد المحمدی الدیسوقی صالح کی موت ہو گئی تھی جب کہ اس کے بھائی احمد المحمدی کو جنرل ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاندان کے ایک قریبی عزیزنے تصدیق کی کہ متوفی دولہا برسوں کے بعد فرانس سے واپس آیا تھا جہاں اس کی شادی کا پروگرام بنایا گیا لیکن اس دردناک حادثے میں اس نے آخری سانس لی۔

دونوں بھائیوں نے اپنی شادی ایک ساتھ کرنےکا فیصلہ کیا تھا

معلوم ہوا کہ دونوں بھائی ایک ساتھ اپنی زندگی کا نیا دور شروع کرنے کے لیے اپنی شادی ایک ہی دن مکمل کرنے پرمتفق ہوگئے تھے لیکن قسمت نے انہیں وقت نہیں دیا کہ وہ اپنی خواہش پوری کر سکیں۔ چنانچہ شادی ماتم میں بدل گئی۔ ایک دلہا کا جنازہ گھر پہنچا اور دوسرے کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس افسوسناک واقعے پرسوگوارخاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ نے پڑوسیوں سے فون کیا۔ دیہات آج جنازے میں شرکت کریں گے تاکہ ان کے دردناک دکھ میں خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں