ترکیہ :کاروباری شخص کے بیٹے کی شادی میں شاہانہ اخراجات پرسوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا

ترک نوجوان کی شادی میں مہمانوں کے لیے ایک ٹن گوشت، دلہن کے لیے تین کلو سونا اور دلہا کو چار ملین ترک لیرہ کی سلامی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شادی بیاہ میں اسراف اور ضرورت سے زیادہ اخراجات کوئی انوکھی بات نہیں مگر ترکیہ کی ریاست وان میں ایک شادی کے اخراجات نے اسراف کی تمام حدیں پار کردیں۔ نوبیاہتا جوڑے کو تقریباً 3 کلو سونا اور 40 لاکھ ترک لیرہ کی رقم پیش کی گئی۔

دولہا بایرام ایراز وان میں کریسونلر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر مراد ایراز کا بیٹا ہے۔ دلہن اصلی گونگورالپ ہیں جو وان میں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے سربراہ صالح گونگورالپ کی بیٹی ہیں۔

شادی میں تقریباً 4 ہزار افراد، قبائلی رہ نما، سماجی رہ نما، غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، تاجروں اور بہت سے مہمانوں نے شرکت کی۔

شادی میں تقریباً ایک ٹن گوشت پکایا گیا، دلہن کو 3 کلو سونا اور دولہے کو تقریباً 40 لاکھ ترک لیرہ کی رقم کی سلامی پیش کی گئی۔

ترک اخبار زمان کی رپورٹ کے مطابق دلہا کے قریبی عزیز حسن تونگا نے کہا کہ "ہماری شادی میں تقریباً 4000 افراد نے شرکت کی۔ میں اپنے ایراز اور گنگورلپ کے خاندانوں کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جیسا کہ انہوں نے تیاری کی۔ ایک بہت ہی شاندار شادی میں ایران، روس، آذربائیجان، عراق کے ساتھ ساتھ انطالیہ، انقرہ، استنبول اور ازمیر کے لوگوں کو ایک ساتھ دیکھنا خوشی کی بات ہے۔

دولہے کے والد مراد ایراز نے اپنے چار بچوں میں سے پہلے کی شادی کے موقعے پر کہا کہ میرے 4 بچے ہیں اور میں اپنے پہلے بیٹے کی شادی پر خوش ہوں۔ میں بہت خوش ہوں ہماری شادی میں ترکیہ اور بیرون ملک سے تقریباً 4000 لوگوں نے شرکت کی، میں ان سب کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے ہمارے لخت جگر کی شادی میں شرکت کرکے ہمیں عزت بخشی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں