برطانیہ کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ' سکائی نیوز ' کی براہ راست نشریات میں جمعہ کے روز صبح سویرے اچانک تعطل پیدا ہو گیا اور چینل اپنے دور تک پھیلے ناظرین تک نشریات نہ پہنچا سکا۔
سکائی نیوز برطانیہ کے بڑے ٹیلی ویژن چینلز میں سے ایک ہے۔ ادارے کی طرف سے فوری طور پر اپنے ناظرین سے معذرت کی گئی ہے کہ وہ اپنے معمول کے مطابق نشریات نہ دیکھ سکے۔ اور انہیں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی۔ اس سلسلے میں چینل کے سربراہ ڈیوڈ رہوڈز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر ایک مختصر بیان میں ناظرین سے معذرت کی ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ نشریت کے براہ راست نہ دیکھے جا سکنے میں یہ مسئلہ تکنیکی وجوہ سے پیش آیا ہے۔ جس کی وجہ سے ترکیہ ایئر لائنز ، سپینش ایئر پورٹس جبکہ آسٹریلیا کے میڈیا اور بنکوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔