پیرس اولمپکس:ریپ کا خوف،زیمبیا کے کوچ کو خواتین کھلاڑیوں سے تنہائی میں ملنےسے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن ایسوسی ایشن (فیفا) کی جانب سے زیمبیا کے کوچ پر جنسی الزامات کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد زیمبیا فٹ بال ایسوسی ایشن نے پیرس 2024ء اولمپکس میں شرکت کرنے والی ویمن فٹ بال ٹیم کے کوچ کو ریپ کے خوف سے کھلاڑیوں کے ساتھ اکیلے جانے سے روک دیا ہے۔

یہ کہانی 2023ء کے موسم گرما میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شروع ہوئی، جب زیمبیا سے آنے والی خبر نے ٹورنامنٹ کا ماحول ہلا کر رکھ دیا۔ اس دھماکہ خیز خبر نے زیمبیا کی قومی ٹیم کے کوچ بروس مواپے پر جنسی زیادتی کے الزامات کے چونکا دینے والےانکشافات کیے گئے تھے۔

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے خواتین کھلاڑیوں کی شہادتوں پر روشنی ڈالی جن پر کوچ نے حملہ کیا تھا۔ ان میں سے ایک نے کہاکہ اگر وہ کسی خاتون کھلاڑی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تو اسے "ہاں" کہنا چاہیے۔

تمام الزامات کے باوجود کوچ نے زیمبیا کی خواتین کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ تک پہنچایا اور وہ 2024ء کے پیرس اولمپک گیمز میں بھی ایسا کریں گے۔

مواپے کچھ عرصے سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے زیرِ تفتیش تھے۔ان پر کئی الزامات عائد کیے جانے کے بعد برطانوی میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان پر ورلڈ کپ کے دوران فیفا میں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔اس پر قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے خلاف جنسی بدتمیزی کے الزامات بھی سامنے آئے۔

زیمبیا کے کوچ پیرس اولمپکس میں خواتین کی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جو 25 جولائی کو امریکہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اگرچہ گارڈین کے مطابق کوچ کو ابتدائی طور پر فرانس میں داخلے کا ویزہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، کیونکہ فرانس جنسی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو انٹری ویزا نہیں دیتا ہےلیکن بعد میں فیصلہ منسوخ کر کے پیرس پہنچ گیا۔

گارڈین کے مطابق زیمبیا فٹ بال ایسوسی ایشن نے اصرار کیا کہ مواپے کی جگہ لینے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔ وہ اولمپکس میں موجود ہوں گے، لیکن کچھ پابندیوں کے ساتھ، کیونکہ کوچ کسی بھی کھلاڑی سے نجی رابطہ نہیں کر سکے گا اور اس کی ملاقاتیں کھلی جگہ پر ہونی چاہئیں۔

بروس مواپے
بروس مواپے

پیرس اولمپکس میں فیفا فٹ بال ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حفاظت کے ذمہ دار شخص نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر تحفظ کا پروگرام شروع کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں