اڑان بھرنے کے دوران مسافر طیارہ نیپال میں گرکر تباہ، 18 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

نیپال میں اڑان بھڑنے کے دوران مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از 18 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ مہلک حادثہ ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے وقت گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

شہری ہوابازی کے حکام کے مطابق طیارے میں ایئر لائن کا 19 رکنی تکنیکی عملہ سوار تھا، سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان دان بہادر کارکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پائلٹ کو بچا لیا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، بہت سے لوگ زندہ نہیں بچ پائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں