بشار الاسد کی پوتین سے کریملن میں ملاقات، خطے اور دنیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے شام کے صدر بشار الاسد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ یہ ملاقات بدھ کے روز کریملن میں ہوئی ہے۔ بشار الاسد آج کل روس کے دورے پر ہیں۔

پوتین نے بشار الاسد سے ملاقات میں کہا کہ 'اس وقت علاقے میں کس قسم کی صورتحال ڈویلیپ ہو رہی ہے، مجھے آپ کے مشاہدے اور تجزیے میں دلچسپی ہے۔ '

پوتین نے کہا 'یہ بدقسمتی ہے کہ اس وقت خطے میں کشیدگی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس کا براہ راست شام پر بھی اطلاق ہوتا ہے۔ '

کریملن کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی اس اہم ملاقات میں پوتین نے مزید کہا 'ہم دنیا میں ہونے والے ہر واقعے کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ہماری یورپ اور ایشیا کے سنگم پر صورتحال کے اتار چڑھاؤ پر بھی نظر ہے۔ '

شام کے صدر بشار الاسد نے روسی صدر پوتین سے کہا 'آج کی ملاقات بہت اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پیدا ہوتی صورتحال کے حوالے سے بہت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ ہم اس کے مختلف تناظر دیکھ سکیں گے اور ان سے جڑے ہوئے منظر ناموں کو سمجھ سکیں گے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں