برطانوی اخبار The Telegraph کی رپورٹ کے مطابق اس بات کو قوی امکان ہے کہ کملا ہیرس ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر Mark Kelley کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر منتخب کریں گی۔ ڈیموکریٹ پالیسی سازوں کے نزدیک کیلی اس منصب کے لیے موزوں ترین شخص ہیں۔
مارک کیلی عمر میں کملا ہیرس سے ایک سال بڑے ہیں۔ انھوں نے 1991 میں پہلی خلیجی جنگ کے دوران میں 17 جنوری سے 28 فروری کے درمیان امریکی بحریہ کے لڑاکا ہواباز کی حیثیت سے 39 مشن انجام دیے۔ یہ جنگ عراق کے قبضے سے کویت کی آزادی پر ختم ہوئی۔ بعد ازاں کیلی اپنی اہلیہ کی دیکھ بھال کی خاطر ریٹائر ہو گئے۔ امریکی چینل ABC News کے مطابق کیلی امیگریشن کے شعبے میں مضبوط ریکارڈ رکھتے ہیں اور وہ ٹرمپ کے لیے زیادہ حمایت والے علاقوں میں کملا ہیرس کی مدد کر سکتے ہیں۔
جہاں تک مارک کیلی کی 54 سالہ اہلیہ گیبریل جیفورڈز کا تعلق ہے تو وہ سابقہ امریکی اداکارہ ہیں۔ وہ 2011 میں Tucson شہر کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں، واقعے میں 6 افراد مارے گئے تھے۔
مارک کیلی 2020 میں کانٹے دار مقابلے کے بعد جون مکین کی نشست پر سینیٹ کے رکن بنے۔ دوبرس بعد وہ دوبارہ منتخب ہوئے۔
ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے حکمت عملی کے ماہرJason Oritz نے کیلی کے بارے میں بتایا کہ "انہوں نے ایک مشکل ریاست (ایریزونا) میں مشکل مقابلوں میں حصہ لیا۔ کیلی کے نائب صدر کے منصب پر پہنچنے کے حوالے سے ریپبلکن حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا ہو گا"۔ اسی طرح امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگارKaren Tumulty کے مطابق کیلی "بہترین انتخاب" ہیں۔
مارک کیلی نے جو سابق لڑاکا ہواباز ہونے کے علاوہ سابق خلاباز بھی ہیں ... انھوں نےABC News سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اس کا تعلق مجھ سے نہیں ہے، میں ان (کملا ہیرس) کے انتخاب کے لیے جو کچھ ممکن ہو سکا وہ کروں گا کیوں کہ ہم 2016 سے 2020 کے بیچ سامنے آنے والے منفی امور کو دوبارہ نہیں دہرا سکتے"۔ ان کا اشارہ سابق صدر ٹرمپ کے انتخاب کی جانب تھا۔