فلسطینی صدر پیر کو روس کا دورہ کریں گے
غزہ جنگ اور خطے کے حالات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا
فلسطینی ایلچی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے ماسکو میں فلسطینی سفیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمود عباس پیر کو روس پہنچیں گے اور منگل کو پوتن سے ملاقات کریں گے۔
محمود عباس حماس کی حریف فلسطینی تحریک الفتح کے سربراہ ہیں۔
سفیر عبدالحفیظ نوفل نے کہا کہ دونوں رہنما غزہ میں سات اکتوبر کے حملوں کے بعد سے ہونے والے واقعات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ "وہ روس کے کردار کے بارے میں بات کریں گے کہ کیا کیا جا سکتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہم بہت مشکل صورتِ حال سے دوچار ہیں اور روس ایک ایسا ملک ہے جو ہمارے قریب ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔"
ماسکو نے برسوں سے اسرائیل اور فلسطینیوں سمیت شرقِ اوسط کے تمام بڑے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کی۔
لیکن اسرائیل-حماس جنگ اور یوکرین پر روس کی اپنی جارحیت کے بعد سے پوتن اسرائیل کے دشمنوں یعنی حماس اور ایران کے قریب آگئے ہیں۔
کریملن نے سات اکتوبر کے حملوں پر اسرائیل کے ردِ عمل پر بارہا تنقید کی ہے اور تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
جرمن ٹینک دہائیوں بعد روس میں داخل، تین روسی علاقوں میں الرٹ
کورسک میں دراندازی کے دوران جرمن ہتھیار سامنے آئے، روسی ٹینک برلن پہنچیں گے: روسی ...
بين الاقوامى -
ایران روس کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کی تربیت دے رہا ہے: ذرائع
دو یورپی انٹیلی جنس ذرائع نے خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ درجنوں روسی فوجی ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیل کی خوفناک کارروائیاں روکے: فلسطینی مندوب
اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ...
مشرق وسطی