ترکیہ: شوہرنے بیوی کو راہ گیروں کےسامنے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تُرکیہ میں شوہرکے ہاتھوں بیوی کے ہولناک قتل کا ایک تازہ واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ترک معاشرے کو ہلاک کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہارون گل نامی شوہر کے ہاتھوں بیوی کے بہیمانہ قتل کی واردات خفیہ کیمروں اور ایک موبائل فون کے کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی اور اس کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہےجس میں دن دیہاڑے شوہر کو راہ گیروں کے سامنے اپنی بیوی کےسرمیں گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ہارون گل نامی شخص نے اپنی بیوی کو جو فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کو کئی گولیاں مار کر قتل کیا۔ تاہم یہ واقعہ فوری طور پر کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔

خاتون کو استنبول کے علاقے ارناووتکوئی میں سڑک کے بیچوں بیچ اس وقت قتل کر دیا گیا جب اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران اسے گولی مار دی۔ واردات کو انجام دینے والے شخص کو پولیس نے جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ ہفتے کو دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ارناوتکوئی کے محلے میں پیش آیا۔ 35 سالہ سرپل گل کواس کے شوہر ہارون گل نے اسے سرمیں گولیاں ماریں تاہم اس واردات کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی جس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اس دوران راہ گیروں نے ہارون گل کو بیوی کو گولی مارنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی۔ ایک راہ گیر نے اسے کہا کہ "ایسا مت کرو" تاہم اس نے بیو کے سرمیں گولی داغ دی۔ ایک دوسر راہ گیر نے اس واقعے کو اپنے موبائل فون کے کیمرے میں ریکارڈ کیا جس میں ملزم کو گولی چلاتے اپنی بیوی کو قتل کرتےدیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور آئے روز اس طرح کی وارداتوں کی خبریں سامنے آتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں