بھارت: تشدد سے ڈاکٹر ہلاک ، ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارت کے ہسپتالوں میں ساتھی ڈاکٹر کے قتل کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔ کلکتہ کے سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والی 31 سالہ ڈاکٹر کو جمعہ کے روز قتل کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ خیال رہے ڈاکٹر کے جسم پر زخموں کے کئی نشان موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں جس شخص کو لیا گیا ہے وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی قطار درست کرنے کا کام کرتا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس ہڑتال کا آغاز بہتر سیکیورٹی فراہمی کے مطالبے سے شروع کیا تھا۔ سب سے پہلے کلکتہ میں ڈاکٹروں کی یہ ہڑتال شروع ہوئی جو اب بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھی جاری ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لواحقین سے تحفظ ان کے لیے بہت ضروروی ہے۔ کسی مریض کے مرنے کی خبر جب ان کے لواحقین کو سناتے ہیں تو اس وقت ڈاکٹر کی اپنی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک سروے کے مطابق بھارت کے 75 فیصد ڈاکٹروں کو کسی نہ کسی طریقے سے تشدد کا سامنا رہا ہے۔

'فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ' کے ممبر سرویش پانڈے نے کہا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہییں۔'

سرویش پانڈے نے کہا 'ہمارے مطالبات میں ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے موجود قانون کا لاگو ہونا شامل ہے۔ تاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ آئے روز ڈاکٹروں پر حملوں کے واقعات سامنے آتے ہیں۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں