چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے جمعہ کو تھائی لینڈ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں جمہوری تبدیلی کی اور اسے موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے علاقائی منصوبے کی حمایت کرے گا۔
وانگ نے اس ہفتے جنگ زدہ میانمار کے دورے کے دوران ملک کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ سے ملاقات کی جس کے بعد ان کے تبصرے ایک میڈیا کانفرنس میں سامنے آئے۔
ترجمہ شدہ ریمارکس میں انہوں نے کہا، "چین میانمار میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنا عزم جاری رکھے ہوئے ہے۔"