مصر میں سانحہ، شادی کی رات دلہن کی اچانک موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک المناک واقعے نے مصر کی الدقھلیہ گورنری کے گاؤں کوم النور کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک نوجوان لڑکی کی شادی تھی اور شادی سے ایک روز قبل جب لوگ مہندی کی خوشیاں منا رہے تھے کہ گھر میں ہر طرف خوشیوں کا ماحول اچانک سوگ کی رات میں بدل گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گھر ماتم کدہ بن گیا۔

بیس سال کی نوجوان خاتون ہفتہ کو اپنی شادی کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہی تھی۔ خوشی اور جشن کے ماحول کے درمیان لڑکی کو خون میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ اہل خانہ اور رشتہ داروں کو اچانک ہی گہرے صدمے سے دوچار ہونا پڑ گیا۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ مہندی کی رات کے بعد خاتون ’’ ھدیر‘‘ کو کچھ تھکاوٹ محسوس ہوئی اور اس کی طبیعت تیزی سے بگڑ گئی ۔ اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ خوشی کے نظارے غم کے مناظر میں بدل گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے مرحومہ خاتون کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں