امریکہ کے وفاقی حکام نے کہا ہے کہ 'نیو اورلینز' کے ایک اسکول کے استاد پر جنسی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی سکول کے اس استاد نے ایک 16 سالہ سٹوڈنٹ کو اپنے جنسی جرائم کا نشانہ بنایا ۔
امریکی وفاقی حکام اس معاملے میں دیکھنے کی کوشش میں ہیں کہ آیا یہ یہ ایک ہی واقعہ تھا یا اس استاد کے دیگر سٹوڈنٹس بھی اس کے دوسرے اساتذہ کے نشانے پر رہے ہیں۔ اس سلسے میں تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے مدد بھی طلب کی گئی ہے۔
' نیو اورلینز' میں گزشتہ ہفتے وفاقی شکایت میں 36 سالہ ایرون ٹیروڈ جانسن نامی ٹیچر پر بچوں کی جنسی اسمگلنگ اور دیگر جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک تفتیش کار کی طرف سے پچھلے ہفتے ایک بیان حلفی داخل کرایا گیا ہے کہ متاثرہ 16 سالہ سٹوڈنٹ نے کہا کہ وہ فیس بک پر ٹیچر سے رابطے میں آئی تھی بعد ازاں ٹیچر نے اسے وِکسبرگ، مسیسیپی سے لے جانے کا انتظام کیا۔
تفتیش کار کو مزید بتایا گی ٹیچر نے اسے 'نیو اورلینز'س کے ایک اپارٹمنٹ میں لے جاکر مارچ میں اس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے رقم پیش کی گئی۔۔
حلف نامے میں پیش کیے گئے شواہد میں متاثرہ سٹوڈنٹ اور جانسن کے درمیان فیس بک میسنجر کے پیغامات اور دیگر شواہد بھی شامل کیے گئے ہیں۔