سابق امریکی صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اپنا دوست قرار دیا۔ شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز حاضرین سے خطاب کرتے ہوے اوباما کا کہنا تھا کہ تاریخ بائیڈن کو یاد رکھے گی کیوں کہ انھوں نے امریکی اقدار اور جمہوریت کا تحفظ کیا۔
#أوباما: الأميركيون يستحقون نفس الكرامة التي قدمها لنا أجدادنا في السابق وعلينا محاربة الظلم في العالم ووقف الصراعات #قناة_العربية pic.twitter.com/xIrFSM7Wx9
— العربية (@AlArabiya) August 21, 2024
تاہم اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ 78 سالہ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد سے دل چسپی ہے۔ وہ جنونی سازشی نظریات پھیلاتے ہیں۔
اوباما کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار (ٹرمپ) امریکیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اس طرح سے تقسیم ہو چکا ہے جس کو جوڑا نہیں جا سکتا۔ اوباما نے کہا کہ "ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید چار برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے (مزید) چار برس نہیں چاہتے"۔
لحظة دخول الرئيس الأميركي الأسبق باراك أوباما لإلقاء كلمته في مؤتمر الحزب الديمقراطي#قناة_العربية pic.twitter.com/v1NEod59Ry
— العربية (@AlArabiya) August 21, 2024
اوباما نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹک حریف کے سامنے شکست سے خوف زدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ "ملک صدر کملا ہیرس کے لیے تیار ہے۔ وہ امریکی اقدار کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں"۔
Obama: Here is a 78-year-old billionaire who has not stopped whining about his problems since he rode down his golden escalator nine years ago. There's the childish nicknames, the crazy conspiracy theories, this weird obsession with crowd sizes pic.twitter.com/WGwNOFinHK
— Acyn (@Acyn) August 21, 2024
اوباما نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ حرکت میں آئیں اور کملا ہیرس اور ان کے نائب ٹیم والز کے حق میں ووٹ دیں۔ اگرچہ اوباما نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگوں کو کملا اور والز کے ویژن کے حوالے سے قائل کرنا ڈیموکریٹس کے لیے آسان نہیں ہو گا۔
“I happen to like [Obama]. I respect him and I respect his wife.”
— The Recount (@therecount) August 20, 2024
— Donald Trump on President Obama and Michelle Obama ahead of their DNC speeches tonight pic.twitter.com/MDxJtCBf91
کنونشن سے سابقہ خاتون اول میشیل اوباما نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے کملا ہیرس کی نامزدگی کے بعد "امید لوٹ آئی ہے"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "فضا میں کوئی سحر انگیز اور شان دار چیز محسوس ہو رہی ہے"۔ واضح رہے کہ میشیل اوباما کو ڈیموکریٹس حلقوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہے۔