سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے اتوار کے روز ایک بار پھر باہم رابطہ کیا ہے اور فون پر غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق مملکت کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فون کال پر باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔
وزرائے خارجہ نے دو طرفہ رابطہ کاری اور علاقائی ایشوز پر باہمی مشاورت کی اہمیت کے بارے میں بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ رابطہ خطے میں انتہا کو چھو رہی کشیدگی کے دوران ہوا ہے۔