اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل کی معطلی ، امریکا کی برطانیہ کو خفیہ تنبیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اگرچہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے بعض لائسنسوں کو معطل کرنے کی وضاحت سامنے آ چکی ہے تاہم اس معاملے نے ابھی تک تنازع پیدا کیا ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے خفیہ طور پر یورپ میں اپنے اتحادی ملک برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو پیش کردہ اسلحے کی فراہمی معطل نہ کرے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دو روز قبل پارلیمنٹ سے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ برطانوی اسلحہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتا ہے۔ اس لیے برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحے کی برآمد کے 350 میں سے 30 لائسنس معطل کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کو برطانیہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ واشنگٹن میں ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے خفیہ طور پر برطانویوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں فائر بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ بات ATV نیوز نے بتائی۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی توپوں کا رخ لندن کی جانب کر دیا۔ انھوں نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل اس جنگ میں فتح یاب ہو گا کواہ برطانوی اسلحہ ہو یا نہ ہو۔

منگل کے روز جاری بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اس غلط فیصلے سے حماس تنظیم کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

برطانوی اخبار "گارڈین" کے مطابق 2015 سے اب تک اسرائیل کے لیے برطانوی اسلحے کی فروخت کی قیمت کم از کم 48.9 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ اس میں 2022 میں یہ مالیت 4.2 کروڑ پاؤنڈ تھی۔

برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" کے مطابق مملکت متحدہ نے اعلان سے قبل امریکا کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

جولائی کے آغاز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم کیئر اسٹامر کی قیادت میں برطانوی لیبر پارٹی یہ مطالبہ کرتی رہی ہے کہ غزہ میں سات اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ روک دی جائے۔

بہت سی انجمنیں اسرائیل کے لیے اسلحے کی ترسیل رکوانے کے واسطے عدالت میں کئی درخواستیں دائر کر چکی ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ اس ترسیل میں لائسنس کے قواعد کا احترام نہیں کیا گیا۔ قواعد میں یہ لکھا ہے کہ اگر یہ واضح خطرہ ہو کہ اسلحہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتا ہے تو پھر کسی تیسرے ملک کو اسلحہ فروخت کرنا قانونا جائز نہیں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں