ایران ایک اورمصنوعی سیارہ خلامیں بھیجنےمیں کامیاب،مزید 13 سیٹلائٹ اڑان کے لیے تیار
ایران نے پاسداران انقلاب کور کا تیار کردہ ایک تحقیقی مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی سے بھیجا ہے۔ اس مصنوعی سیارے کی ساخت ایک راکٹ پر کی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق اسے ہفتہ کے روز خلا میں چھوڑا گیا ہے۔
'ارنا' کی رپورٹ کے مطابق 'چمران ون' سیارے کا وزن 60 کلو گرام ہے۔ جو کامیابی کے ساتھ 550 کلومیٹر تک خلا میں پہنچا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مصنوعی سیارے کو خلا میں بھیجنے کا بنیادی مقصد اس کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی آزمائش کرنا ہے۔ جس کی کامیابی سے پہنچنے کی تصدیق سیٹلائٹ نے اپنے مرکز کو کر دی ہے۔
'ارنا' کے مطابق سیٹلائٹ کے ساتھ 'قائم 100' نامی راکٹ استعمال میں لایا گیا ہے۔ جس میں ٹھوس ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔
مصنوعی سیٹلائٹ کی تیاری پاسداران انقلاب کے خلائی تحقیقات کے شعبے نے کی تھی۔
ایران کا کہنا ہے یہ ابھی مزید 13 سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری میں ہے۔ جو وقتاً فوقتاً خلا میں بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے ایران کے نئے اعتدال پسند صدر مسعود پیزشکیان کے برسر اقتدار آنے کے بعد ایران کا یہ پہلا خلائی میدان میں تجربہ ہے۔ جس کے تحت مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا گیا ہے۔
اس سے قبل ماہ جنوری میں ایران نے تین مصنوعی سیارے خلا میں چھوڑے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ایران کا خلا میں سیارے بھیجنے کا یہ تجربہ ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل سے جڑا ہوا ہے۔
ایسے ماحول میں کہ جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے ایران کا یہ اقدام غیر معمولی ہے۔ دوسری جانب ایران پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے روس کو یوکرین کے خلاف بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔ جس سے امریکہ و یورپی دنیا ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔
تاہم ایران کی طرف سے سائنسی تحقیق کے شعبے میں پیش رفت کی علامات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
-
اسرائیل کے مصیاف پر حملے میں کوئی ایرانی مشیر جاں بحق نہیں ہوا: تہران
اس ہفتے کے آغاز میں وسطی شام میں حما گورنری کے شہر مصیاف میں متعدد فوجی مقامات کو ...
بين الاقوامى -
ایرانی ہوابازی کے شعبے پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں:یورپی عہدیدار
تہران کی جانب سے یوکرین کےخلاف جنگ میں استعمال کے لیے ماسکو کو بیلسٹک میزائلوں کی ...
بين الاقوامى -
مہسا امینی کی دوسری برسی قریب آتے ہی ایران میں خواتین حجاب اتارنے لگیں
نئے اصلاح پسند صدر مسعود پزشکیان نے اخلاقی پولیس کے ہاتھوں خواتین کی ہراسانی روکنے ...
بين الاقوامى